پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو دونوں ایک پیج پر ہیں۔
کوئٹہ جلسے کے بعد آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلاف کا تاثر زائل ہوگیا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ پیپلز پارٹی کسی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔
پارٹی کا مؤقف ہے کہ اپنے منشور کے ساتھ الیکشن لڑیں گے، پیپلز پارٹی کو بیک فٹ پر لے جانے سے فرق نہیں پڑتا، وہ فرنٹ فٹ پر ہی کھیلے گی۔
بلاول بھٹو معروضی حالات کے مطابق اپنے بیان دے رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے پہلے بھی صوبے اور اس خطے کی محرومی کی بات کی، اب بھی بات کر رہے ہیں۔