گلگت بلتستان ،چلاس واقعے کے بعد مسافروں کیلئے سکیورٹی کے اقدامات شروع

0 134

ہفتے کو گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں شاہراہ قراقرم پرنامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بس حادثےکا شکار ہوگئی اور 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر دیامر عارف احمد نے بتایا کہ بس میں 26 مسافر سوار تھے، واقعے میں 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق مسافر بس ضلع غذر سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق بس پر فائرنگ کا واقعہ ہڈور کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں بس ٹرک سے ٹکراگئی اور بس میں آگ لگ گئی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے میڈیا کو بتایا کہ شاہراہِ قراقرم پر 5 یا 10 گاڑیوں پر مشتمل مسافر گاڑیوں کو کانوائے کی شکل میں سکیورٹی کے ساتھ بھیجا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ گلگت اور اسکردو کی مسافر گاڑیوں کو دن کے اوقات میں شام سے پہلے دیامر کے حدود سے گزار دیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.