نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سےکراچی کے تاجروں کی ملاقات
ذرائع کے مطابق حالیہ دورہ کراچی کے موقع پر سندھ کلب میں کراچی کے تاجروں کے وفد نے نگران وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ایک تاجر نے نگران وزیراعظم سے الیکشن نہ کرانےکا مطالبہ کیا تھا، تاجر نےکہا تھا کہ ہمارے جذبات دیگر اسٹیک ہولڈرز تک پہنچائیں۔
ذرائع کے مطابق زیادہ تاجروں کی طرف سے الیکشن نہ کرانےکے مطالبےکی بات درست نہیں ہے، نگران وزیراعظم نے ملاقات میں واضح کیا تھا کہ وہ آ ئین پر عمل کریں گے۔