کابینہ کی نیشنل سائبرکرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے قیام کی منظوری

0 121

نگران وفاقی کابینہ نے سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے نیشنل سائبرکرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ ایجنسی کے قیام سے شہریوں کے لیے سائبر اسپیس کو محفوظ بنایا جاسکےگا، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اب نئی ایجنسی کو ذمہ داری سونپےگا۔

ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ ملک میں سائبر کرائم کے واقعات بڑھ رہے ہیں، ٹیلی کام ٹریبونل بنایا جائےگا جس میں خاص علم رکھنے والے شامل ہوں گے، ٹیلی کام سیکٹر کےکیس اب لمبے عرصے تک التوا کا شکار نہیں رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.