شمال مشرقی شام میں امریکی فوجی ٹھکانے پر ڈرون حملہ

0 104

میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے بتایا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے جیالوں نے شام کے جنوب میں واقع الحسکہ کی الشدادی امریکی چھاونی پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔

ڈرون طیارے باریک بینی سے نشانے پر لگے اور یہ حملہ غزہ پٹی میں صیہونی جرائم کے جواب میں کیا گيا ہے،اس سے قبل بھی عراق اور شام میں امریکی چھاونیوں پر عراقی مزاحمت نے بارہا راکٹ اور ڈرون حملے کئے ہیں۔

جمعرات کی صبح بھی جنوب مشرقی شام میں واقع گيس فیلڈ کونیکو میں امریکی ٹھکانے اور اس کے کچھ گھنٹے بعد التنف اور الرکبان فوجی اڈوں پر، جہاں امریکی فوجی تعینات ہيں، ڈرون حملے کئے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.