غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ووٹنگ ایک دن کیلئے مؤخر

0 187

غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ووٹنگ ایک دن کے لیے مؤخر کر دی گئی ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کےلیے سلامتی کونسل میں قرارداد پر ووٹنگ پیر کو ہونا تھی ۔

تاہم قرارداد کا مسودہ پیش کرنے والے ملک متحدہ عرب امارات نے پیر کو ہونے والی ووٹنگ کو ایک دن کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

جس کے بعد اب سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق منگل کی رات کو ہوگی۔

اقوام متحدہ کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ البتہ قرار داد کے متن پر مذاکرات جاری ہیں ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی تھی۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے سکیورٹی کونسل میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرارداد پر 15 میں سے 13 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا تھا جب کہ برطانیہ غیر حاضر رہا۔

اقوام متحدہ میں نائب امریکی سفیر رابرٹ وڈ کا کہنا تھا کہ قرارداد کا ڈرافٹ غیر متوازن ہونے کے علاوہ حقیقت سے ہم آہنگ نہیں ہے، اس قرارداد سے معاملے کا کوئی ٹھوس حل نہیں نکل سکتا۔

تاہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور ہونے کے بعد سلامتی کونسل پر اقدام کےلیے دباؤبڑھ گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.