وفاقی حکومت نے غیرقانونی پاسپورٹ اور حساس ڈیٹا کی چوری روکنےکے لیے اہم اقدام کرلیا، افغانوں سمیت غیرملکیوں کے پاکستانی پاسپورٹ کا راستہ مستقل بند کرنےکے لیے پیکا قانون کا نفاذ کردیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ دفاتر کے 6 سیکشنز پر انسداد الیکٹرانک کرائمز ایکٹ نافذکردیا ہے، اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے اہم دفاتر میں مخصوص افسران کے علاوہ داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی کلیئرنس کے حامل مخصوص افسران اور ملازمین کو صرف ان سیکشنز تک رسائی ہوگی، اس طرح حساس معلومات، پاسپورٹ، ویزا، شہریت اور درخواست گزار کا ڈیٹا چوری کرنا روکا جاسکےگا۔
وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔