افغان حکومت کی مولانا فضل الرحمان کو افغانستان کے دورے کی دعوت

0 119

ترجمان امارت اسلامیہ ذبیح اللہ مجاہدکا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ افغانستان آئیں اور مملکت پاکستان اور پاکستانی عوام کے حوالے سے افغان عوام اور امارت اسلامیہ کے مؤقف سے آگاہی حاصل کریں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کا دورہ کر کے مولانا فضل الرحمان پھر جاکر پاکستانی عوام کو بتائیں کہ ہم پاکستان میں بدامنی نہیں چاہتے۔

ہم ہرگز نہیں چاہتے کہ پاکستان سے تعلقات خراب ہوں یا پاکستان کے خلاف کوئی اقدام کیا جائے، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان صاحب بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.