القسام بریگیڈ،زمینی جنگ میں مزید 7 صیہونی فوجی ہلاک

0 110

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگيڈ نے اعلان کیا ہےکہ اس نے شمالی غزہ کے علاقے تل الزعتر میں کارروائی کرتے ہوئے سات صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

القسام بریگيڈ نے اعلان کیا کہ رات کو القسام بریگيڈ کے جوانوں نے شہر خان یونس میں ایک گھر کو نشانہ بنایا کہ جس میں موجود سات صیہونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

القسام بریگيڈ نے اسی طرح یاسین ایک سو پانج اینٹی ٹینک میزائل کے ذریعے مرکزی غزہ میں صیہونی فوج کے ایک بولڈوزر کو نشانہ بنایا، اس نے جنوبی دیرالبلح کے اطراف میں بھی صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں اور ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کو غاصب عناصر اٹھاکر لے گئے۔ جنین بٹالین نے بھی کہا ہےکہ اس نے جنین کیمپ کے اطراف میں غاصب فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.