یمن، امریکا کا بحری اتحاد صیہونی حکومت کو مزید گستاخ بنائےگا

0 112

تحریک انصاراللہ نے امریکہ کے بحری اتحاد کی تشکیل کے اعلان کے بارے میں کہا ہے کہ اس اتحاد کا مقصد صیہونی حکومت کو غزہ میں فلسطینیوں پر حملے جاری رکھنے کی ترغیب دلانا ہے۔

تحریک حماس کے سیاسی شعبے نے کہا ہے کہ بحراحمر میں امریکی بحری اتحاد کی تشکیل صیہونی حکومت اور اس کے بحری جہازوں کی مدد کے لئے ہیں۔

یہ الائنس بین الاقوامی قوانین سے متضاد ہے اور اس کا مقصد جہازرانی کی حمایت نہيں بلکہ صیہونی حکومت کے مفاد میں بحر احمر کو فوجی رنگ دینے کے لئے ہے۔

انصاراللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیلی جہازوں کی آمد و رفت روکنا اپنی انسانی و اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہيں اور اس کا مقصد غزہ کے محاصرے کو ناکام بنانا ہے۔

یہ دنیا کے کسی بھی ملک کے لئے خطرہ نہيں ہے۔ امریکی وزیرجنگ لویڈ آسٹین نے منگل کو بحر احمر میں جہازرانی کو تحفظ فراہم کرنے کے دعوے سے کثیرالقومی اتحاد تشکیل دینے کی خبر دی ہے۔

آسٹین کے اعلان کے مطابق بحرین، برطانیہ، فرانس، اٹلی، ہالینڈ، ناروے، جمہوریہ سیشلز، اور اسپین اس اتحاد کے رکن ممالک ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.