شاداب پنجاب پولیس کے ایمبیسیڈر مقرر، اعزازی ڈی ایس پی کے رینک بھی لگائے گئے

0 102

شاداب خان کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر قومی کرکٹر کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے گئے۔

شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ اور ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ شاداب خان نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ پنجاب پولیس کا حصہ بن رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب اور محکمہ پولیس نے مجھے اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا۔ مجھے اس پر فخر ہے، میں اپنی آنے والی نسل کو سرکاری محکموں میں شامل ہوکر ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتا ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.