صیہونی فوجیوں کے ساتھ فلسطینیوں کی شدید جھڑپیں، نعرہ تکبیر سے فضا گونج اٹھی

0 238

فلسطینی میڈیا نے غرب اردن میں شہر طولکرم پربڑی تعداد میں صیہونی فوجیوں کی یلغار کی خبردی ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق استقامتی فورسز اور فلسطینی جوانوں نے آج صبح نورشمس کیمپ کے اطراف میں صیہونی فوجیوں کے حملوں کا آتشیں ہتھیاروں اور گرینڈ سے مقابلہ کیا ۔

صیہونی فوجیوں نے نورشمس کیمپ پر بھی یلغار کی اور بنیادی ڈھانچے تباہ کردیئے۔ اس رپورٹ کے مطابق طولکرم میں غاصبوں کے ساتھ فلسطینیوں کی شدید جھڑپوں کے دوران مسجدوں سے نعرہ تکبیر کی آوازيں سنائی دے رہی تھیں ۔

طولکرم میں فلسطینی جوانوں نے ٹائر اور پلاسٹک جلا کر شہر کی فضا میں پرواز کرنے والے صیہونی جاسوس طیاروں کی کارروائی ناکام بنانے کی کوشش کی ۔

الجزیرہ ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ غاصبوں نے مشرقی شہرنابلس میں المساکن علاقے پر بھی حملہ کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.