بالآخر صیہونی فوج نے اپنے 13 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی
غاصب صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ لڑائي میں اپنے 13 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
خبر رساں ایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے اعتراف کیا کہ اس کے 5 فوجی گزشتہ روز غزہ کی لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے آج بھی اپنے 8 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی فارس کی رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے دس فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 6 کی حالت نازک ہے۔
اسی کے ساتھ صیہونی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں زمینی جنگ چھڑنے کے بعد سے اب تک اس کے 152 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ طوفان الاقصیٰ آپریشن شروع ہونے کے بعد سے اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد 485 تک پہنچ گئی ہے۔