صیہونی فوجی افسر کا 7 اکتوبر کو اپنے متعدد شہری مارنے کا اعتراف

0 172

صیہونی فوج نے 7 اکتوبر کو اپنے ہی متعدد شہریوں کو مارنے کا اعتراف کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک صیہونی فوجی افسر نے اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو متعدد صیہونی شہری صہیونی فوج کا نشانہ بنے تھے۔

اس فوجی افسر نے بتایا کہ متعدد صیہونی شہریوں کو 7 اکتوبر غزہ سرحد کے نزدیک ایک صیہونی بستی میں مغوی بنایا گیا تھا۔

اس افسر کے مطابق صیہونی فوج نے حماس کے حملے سے بچنے کے لیے توپ کے گولے داغے، جن میں سے 2 گولے صیہونی گھر پر گرنے سے 14 افراد مارے گئے۔

اس حوالے سے صیہونی فوج نے بتایا کہ 7 اکتوبر کی مکمل تحقیقات جلد عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ چند ہفتے پہلے بھی صیہونی میڈیا نے صیہونی فوج کے ہاتھوں متعدد صیہونی شہریوں کے مرنے کے انکشافات کیے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.