عراق کے استقامتی محاذ کا صیہونی ٹھکانوں پر حملہ

0 122

عراق کی اسلامی استقامت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی مقبوضہ فلسطین کی الیاد صیہونی کالونی کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ، اس سلسلے میں صیہونی میڈيا نے جنوبی مقبوضہ جولان میں ایک عمارت پر خودکش ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

عراق کی اسلامی استقامت نے کہا ہے کہ اس نے غزہ کے عوام کی حمایت اور فلسطینی بچوں اور خواتین کے قتل عام کے جواب میں بدھ کی صبح شمال مشرقی اربیل میں صیہونی حکومت کے ایک جاسوسی مرکز کو بھی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ بدھ کی شام بھی عراقی استقامتی فورسز نے عراق کے اربیل ہوائی اڈے کے پاس امریکی فوجی چھاؤنی پر بھی حملہ کیا تھا۔

عراق کی اسلامی استقامت نے پیر کی رات بھی اعلان کیا تھا کہ اس نے شمالی عراق میں واقع صوبہ اربیل کے حریر علاقے میں غاصب امریکیوں کے ایک فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.