صیہونی حکومت کے حملے میں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شہید

0 221

بیروت پر صیہونی حکومت کے حملے میں تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العروری شہید ہوگئے ہیں۔

منگل کی رات خبری ذرائع نے بیروت کے جنوب میں صیہونی حکومت کے ڈرون حملے میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العروری کی شہادت کا اعلان کیا۔

المیادین چینل کے مطابق صیہونی حکومت کے ڈرون طیارے نے بیروت کے جنوب میں حماس کے ایک دفتر کو نشانہ بنایا۔

المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ بیروت کے جنوبی نواحی علاقے المشرافیہ میں ایک بڑا دھماکہ ہوا۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بھی ایک بیان میں صالح العروری کی شہادت کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

حماس نے اس حملے میں اپنی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈ کے دو کمانڈروں کی شہادت کا بھی اعلان کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.