حکومت نے پی سی بی کو مالی معاملات میں بغیر اجازت فیصلوں سے روکا تھا، تاہم اب حکومتی اجازت کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق پر کام شروع کر دیا ہے۔
پی ایس ایل نشریاتی حقوق کیلئے تکنیکی بڈز مکمل ہوگئی ہے، نشریاتی حقوق کی مالی بڈ کا فیصلہ آئندہ منگل کو ہوگا، پی ایس ایل کے ڈیجیٹل رائٹس پر بڈ بھی رواں ہفتے کھل جائیں گی۔