چین کی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں کی آمدنی و منافع میں اضافہ ریکارڈ

0 240

چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق چین کے انٹرنیٹ سیکٹر میں 2023 کے پہلے 11 مہینوں میں کاروباری آمدنی اور منافع میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں اور متعلقہ خدمات کی کمپنیوں نے اس عرصے کے دوران اپنے مجموعی منافع میں گزشتہ سال کی نسبت 2.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جو کُل 118 ارب 90 کروڑ یوآن (تقریباً 16 ارب 79 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گیا۔

ان کمپنیوں کی مشترکہ کاروباری آمدنی 15 کھرب 70 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 6.1 فیصد زیادہ ہے،چین میں بڑی انٹرنیٹ کمپنیاں اور متعلقہ سروسز کمپنیاں ان کو کہا جاتا ہے جن کی سالانہ کاروباری آمدنی کم سے کم 2 کروڑ یوآن ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.