باجوڑ ، گاڑی کے قریب بم دھماکا، جے یو آئی امیدوار قاری خیراللہ محفوظ رہے

0 119

باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما قاری خیراللہ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا،ضلعی پولیس آفیسر کے مطابق باجوڑ کے علاقے برکمر میں خیر اللہ کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا۔

دھماکے میں پی کے 19 سے جے یو آئی کے امیدوار قاری خیراللہ محفوظ رہے۔

ڈی پی او نے بتایاکہ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا، واقعے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.