قومی ادارہ صحت نےکورونا کے نئے ویریئنٹ سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی

0 118

قومی ادارہ صحت کے مطابق ایڈوائزری کا مقصد متعلقہ حکام اور اسٹیک ہولڈرز کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے، نئے کووڈ 19 ویریئنٹ کے نتیجے میں ملکی اسپتالوں کی او پی ڈیز اور وارڈز پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ جے این ون ویریئنٹ دنیا میں نہایت تیزی سے دوسرےکووڈ 19 ویریئنٹس کی جگہ لے رہا ہے، فی الحال پاکستان میں نئے ویریئنٹ جے این ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

کورونا سے بچاؤ کی تدابیر میں صابن سے ہاتھ دھونا اور سینیٹائزر کا استعمال شامل ہے،کورونا اور دیگر ریسپائریٹری وائرس سے بچنےکے لیے پرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں، ویکسین ابھی بھی کورونا سے بچاؤ کا سب سے بہترین طریقہ کار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.