حزب اللہ کے کمانڈر کی شہادت

0 336

حزب اللہ نے ایک بیان جاری کر کے اپنے ایک کمانڈر کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے آج دوپہرایک بیان میں اعلان کیا کہ اس کا کمانڈر "وسام حسن تول” جنوبی لبنان میں شہید ہو گیا ہے۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا کہ اس تحریک کے کمانڈر”وسام حسن تول” (حاج جواد) کو قدس کے راستے «خربه سلم» کے علاقے میں شہید کر دیا گیا ہے۔

یہ بیان لبنانی ذرائع کی جانب سے جنوبی لبنان میں ایک کار پر اسرائیلی ڈرون حملے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

لبنانی میڈیا نے بتایا تھا کہ اسرائیلی ڈرون نے خربہ سلم کے علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنایا جس سے کار مکمل طور پر جل گئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.