9 مئی مقدمات، عمران خان سے پولیس ٹیم کی جیل میں ڈھائی گھنٹے تک تفتیش

0 112

راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کے 12 مقدمات میں شامل تفتیش کرلیا ہے،جیل ذرائع کے مطابق 12 تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے اڈیالا جیل میں عمران خان سے تفتیش کی۔

جیل ذرائع نے بتایاکہ تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی جس کے بعد ٹیم جیل سے روانہ ہوگئی،انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا اور پولیس کو ان سے 2 روز تک تفتیش کی اجازت دی تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی کے 12 مقدمات کی تفتیش کا سلسلہ کل تک جاری رہےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.