افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے فضل الرحمان کی ملاقات

0 103

افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی دعوت پر وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے پر موجود ہیں جہاں ان کی افغان وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔

مولانا فضل الرحمان نے افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات کی ہے اور یہ ملاقات کچھ دیرقبل ہوئی ہے۔

افغان حکام نے طالبان امیر اور فضل الرحمان کی ملاقات کی جیو نیوز کو تصدیق کی ہے تاہم افغانستان میں ملاقات کے مقام اور شرکاء سے متعلق نہیں بتایا۔

ملاقات کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

دوسری جانب نیوز چینل کے مطابق افغان سپریم لیڈر اور فضل الرحمان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات آج صبح قندھار میں ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.