ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر جبکہ کئی مقامات پر موٹرویز بند

0 128

شدید دھند کے باعث مختلف ہوائی اڈوں پر آنے والی 11 ملکی و غیر ملکی پروازوں کو لاہور، کراچی، اسلام آباد میں لینڈنگ کروائی گئی، سال نو کے پہلے 10 دن کے دوران 330 پرواز منسوخ کی جا چکی ہیں۔

دوسری جانب شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے پر مختلف مقامات پر موٹرویز پر بھی ٹریفک کی روانی روک دی، شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوجانے کی وجہ سے موٹرویز ایم ون کو برہان انٹرچینج سے صوابی تک بند کیا گیا ہے۔

موٹرویز ایم 3 کو فیض پور سے درخانہ اور جڑانوالہ تک جبکہ موٹرویز ایم 4 کو ملتان سے فیصل آباد تک، فیصل آباد سے عبدالحکیم اور شور کوٹ تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

پنجاب بھر کے اسکولوں میں 31 جنوری تک اسمبلی اور تمام آؤٹ ڈور سرگرمیاں بند رہیں گی جبکہ 19 جنوری تک کسی بھی قسم کےامتحانات نہیں لیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.