چیف الیکشن کمشنر کاکشمور آفس میں ملازمین کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی انکوائری کا حکم

0 100

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبران الیکشن کمیشن نے ملازمین کی المناک وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کندھ کوٹ کے الیکشن کمیشن آفس میں پراسرار طور پر الیکشن آفیسر، 2 ڈیٹا انٹری آپریٹر اور ایک سب اسسٹنٹ سمیت 4 ملازمین جاں بحق ہو گئے تھے۔

ملازمین کی اموات گیس لیک ہونے سے ہوئی تھیں، ملازمین ای ایم ایس میں پولنگ عملے کی ڈیٹا انٹری کررہے تھے، ملازمین پر ڈیٹا انٹری جلد مکمل کرنے کا دباؤ تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جاں بحق ملازمین میں الیکشن افسر مشتاق مگسی، ڈیٹا انٹری آپریٹر فرید احمد، ڈیٹا انٹری آپریٹر ماجد علی اور عبدالرؤف شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.