غزہ، صیہونی بمباری، 24 گھنٹے میں 112 فلسطینی شہید، مجموعی 23400 شہید

0 105

غزہ پر غاصب صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعدد ساڑھے تيئس ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے جمعرات کی شام اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے غزہ پر صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد تیئس ہزار چار سو انہتر ہوگئی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کےمطابق صیہونی حکومت کے حملوں میں اسی طرح انسٹھ ہزار چھے سو چار عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ اعلان کے مطابق جمعرات کو غزہ کے مختلف علاقوں میں دس جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ،جس میں مجموعی طور پر ایک سو بارہ فلسطینی شہید اور ایک سو چورانوے زخمی ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.