نسل کشی کے الزامات سے اسرائیل پر لرزہ طاری

0 194

صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے ایک رکن نے کہا کہ اسرائیل پر نسل کشی کا الزام لگانا ایک خطرناک عمل ہے اور ریڈ لائن ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے رکن بینی گینٹز نے کابینہ سے کسی بھی قسم کے استعفیٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک اس کی ضرورت ہوگی وہ کابینہ میں رہیں گے۔

غزہ میں مغویوں کی واپسی کے لیے ہم سب کچھ کریں گے اور اب فوری اس بات کی ضرورت ہے کہ کسی بھی فوجی کارروائی سے پہلے مغوی کو واپس کر دیا جائے۔

صیہونی حکومت کے جرائم کا معاملہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں اٹھایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر قتل عام کا الزام لگانا ایک خطرناک عمل اور ریڈ لائن ہے۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف جمعرات کو غزہ میں نسل کشی کے لیے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت پر پہلی سماعت کرنے والی ہے۔

چند ہفتے قبل، جنوبی افریقہ نے دی ہیگ میں قائم اس عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں غزہ جنگ میں نسل کشی کے ارتکاب کے اسرائیل پر عائد الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.