یمنی عوام سڑکوں پر نکل آئے، امریکہ اور برطانیہ کو منھ توڑ جواب دینے کااعلان

0 282

یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کی مذمت میں یمن کے مختلف صوبوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور یمنی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کو اب ہمارے سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یمن کے فوجی ٹھکانوں پر امریکہ اور برطانیہ کے جارحانہ حملوں کے بعد یمن کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور امریکہ و برطانیہ کے ان حملوں کی مذمت کی گئی۔ یمن میں سب سے بڑا مظاہرہ صنعا میں ہوا جہاں مظاہرین نے وسیع پیمانے پر شرکت اور امریکی و برطانوی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

مظاہرین نے غزہ کے نہتھے مظلوم عوام سے اپنی یکجہتی و ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ مظاہرین نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے جارحانہ حملوں کی مذمت میں اس ملک کے مختلف دیگر صوبوں اور شہروں میں بھی مظاہرے کئے گئے۔ یمنی عوام نے امریکی و برطانوی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے کے لئے اپنی آمادگی کا بھی اعلان کیا۔

دوسری جانب یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کی مذمت میں نیویارک میں بھی وسیع پیمانے پر مظاہرہ ہوا اور مظاہرین نے یمن پر امریکی و برطانوی حملوں کی مذمت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.