سپریم کورٹ میں آل پاکستان مسلم لیگ کے انتخابی نشان عقاب کی واپسی کے کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ آپ نے اپنی جماعت کے انتخابات کرائے اورنہ ہی ریکارڈ الیکشن کمیشن کو دیا۔
اس پر وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بدنیتی سے انتخابی نشان عقاب چھینا،سپریم کورٹ نے آل پاکستان مسلم لیگ کی درخواست خارج کردی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آئینی اداروں پر بدنیتی کا الزام لگا کر تباہ کرنا چھوڑدیں، اس ملک میں روایت بن گئی ہے کہ ہر ایک پر بدنیتی کا الزام لگادو۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی رجسٹریشن ختم کردی تھی اور انتخابی نشان عقاب بھی واپس لے لیا تھا۔
عقاب اب استحکام پاکستان پارٹی کا نشان ہے۔