ن لیگ کا طلال کو سینیٹر بنوانے کا فیصلہ، والد صوبائی نشست پر الیکشن لڑیں گے

0 98

ذرائع ن لیگ کے مطابق رانا ثنا اللہ نے طلال چوہدری کوپارٹی فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پارٹی نے طلال چوہدری کو صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں کے ٹکٹ دینے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

پی پی101 پر طلال چوہدری کے والد محمد اشرف چوہدری الیکشن لڑیں گے اور پی پی100 پرطلال چوہدری کے نامزد خان بہادر ڈوگر الیکشن میں امیدوار ہوں گے۔

پارٹی قائد نواز شریف نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ ملک نواز کو مئیر فیصل آباد بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ نے طلال چوہدری سے گفتگو میں کہا کہ پارٹی آپ کی قربانیوں اور محبت کی قدر کرتی ہے، قومی اسمبلی کا ٹکٹ نہ دینے کا مطلب آپ کو نظر انداز کرنا نہیں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے این اے 96 سے طلال چوہدری کو ٹکٹ نہیں دیا بلکہ پی ٹی آئی سے منحرف ہوکر ن لیگ میں شامل ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی نواز شیر وسیر کو ٹکٹ دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.