نواز وزیراعظم بنے توسیاسی مخالفین کوبند کر نے کا ایجنڈا ہوگا ، بلاول

0 121

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے وہ پورے ملک کو ساتھ لے کر چلتی ہے، ایک نئی سوچ کے ساتھ سیاست کر رہے ہیں۔

لاہور میں عوامی تحریک کے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ نواز شریف وزیر اعظم بنے تو ان کا ایجنڈا ہوگا کہ سیاسی مخالفین کو بند کردیں، انتقامی سیاست کریں اور سب سے حساب لیں۔

نواز شریف وزیر اعظم بنے تو وہ ماضی کو دیکھتے ہوئے آج کو نقصان پہنچائیں گے، ن لیگ اور پی ٹی آئی نفرت کی سیاست کو انتہا پر لے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.