پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں عبداللہ خادری اور خالد عرف جانان شامل ہیں۔
جو کہ بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے، علاقے میں دیگرممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔