پشاور میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات
پشاور سے صوبائی اسمبلی کیلئے حلقہ پی کے 78 میں پی ٹی آئی کے امیدوار ارباب عاصم کے خلاف مقامی قیادت سامنے آگئی ہے۔
مقامی قیادت کے مطابق اگر لیڈرشپ نے ارباب عاصم سے ٹکٹ واپس نہ لیا تو وہ ان کے خلاف اپنا اُمیدوار آزاد حیثیت سے مقابلے میں لائیں گے۔