آصف زرداری کے خیبر پختونخوا میں افغان شہریوں کے بطور ووٹر رجسٹرڈ ہونے کے ثبوت نہیں مل سکے

0 113

پاکستان پیپلز پارٹی ، سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے کیے گئے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لیے کوئی بھی دستاویز اور معلومات فراہم نہیں کر سکی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے اس دعوے کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ 2024 کے پارلیمانی انتخابات کےلیے افغانستان کے شہریوں کو پاکستان میں ووٹر کے طور پر غیر قانونی طور پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ 11دسمبر کو آج ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتہ ہے کہ یہ (عمران خان) افغانیوں کے بارے میں کیوں بات کرتا ہے، خیبر پختونخواہ میں اس نے ووٹر رجسٹرڈ کروائے ہوئے ہیں ۔

‘ان کے شناختی کاڑد بنا کر خیبرپختونخوا میں یہ (عمران خان) افغانوں کی Support اس لیے کرتا ہے کہ اس میں اس (عمران خان) کا اپنا فائدہ ہے اور اس نے جعلی لسٹیں بنائی ہوئی ہیں خیبرپختونخوا میں،اور اس (عمران خان) نے پاکستانی شہری Declare کیا ہوا ہے اور ووٹروں کی فہرست میں ان (افغانیوں)کے نام ہیں۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین نے کہا کہ عمران خان نے عام انتخابات میں فائدہ حاصل کرنے کے لیے ووٹرز کی ‘جعلی فہرستیں بنائیں۔

آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا میں انہوں نے افغان شہریوں کو پاکستانی شہری قرار دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پہلے ہی اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.