پی ٹی آئی نے امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس جاری کر دیئے

0 138

تمام امیدوار تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس آر اوز اور ڈی آروزکے دفاتر میں جمع کرائیں: پی ٹی آئی اعلامیہ۔ فوٹو فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کوپاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس جاری کر دیے۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اب پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کوپاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس جاری کیے گئے۔

پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام امیدوار تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس آر اوز اور ڈی آروزکے دفاتر میں جمع کرائیں۔

خیال رہے کہ امیدواروں کی جانب سے الیکشن کے لیے حاصل ٹکٹس کی واپسی کے لیے آج آخری روز ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے ٹکٹ واپس کرنے کے لیے وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.