شالیمار ایکسپریس کا کراچی میں معمولی حادثہ

0 100

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی 27 اپ شالیمار ایکسپریس کو حادثہ بن قاسم کے قریب پیش آیا جس میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں تاہم حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہےکہ شالیمار ایکسپریس کو گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران سندھ میں یہ دوسرا حادثہ ہے، گزشتہ منگل کو بھی سندھ میں پڈ عیدن کے قریب اسی چلتی ٹرین کی ٹرالی ٹریک پر گرگئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.