انتخابات کا التوا، سینیٹر دلاور خان کا اپنی قرارداد پر عملدرآمد کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خط

0 115

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے چیئرمین سینیٹ کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ یہ باعث تشویش ہےکہ الیکشن کمیشن نے تاحال 8 فروری کے انتخابات ملتوی کرانےکے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

قرارداد میں نشاندہی کیےگئے تحفطات پر توجہ دینی چاہیے تھی، بطور ایوان کےکسٹوڈین مداخلت کرکے میری قرارداد پر عملدرآمد کی موجودہ صورتحال معلوم کی جائے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ یقینی بنایا جائے کہ 8 فروری کے انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

واضح رہے کہ سینیٹر دلاور خان نے سب سے پہلے عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد سینیٹ میں پیش کی تھی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کیا، اس قرارداد کی منظوری کے وقت سینیٹ میں 14 سینیٹرز موجود تھے۔

اس کے علاوہ سینیٹ میں 8 فروری کو شیڈول الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک اور قرارداد جمع کرائی گئی جو فاٹا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر ہلال الرحمان نے جمع کرائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.