اور برطانیہ کی بمباری کا کوئی نتیجہ نہيں نکلےگا

0 325

یمن کی تحریک انصاراللہ: یمن پر امریکا
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے ارنا کے نمائندے سے گفتگو میں تاکید کی ہے کہ امریکہ نے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا کر اپنے لئے دوزخ کے دروازے کھول لئے ہیں جبکہ یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت سے کوئی اثر نہیں پڑا ہے نہ ہی پڑے گا۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے کہا کہ ہم امریکیوں کو بتادینا چاہتے ہیں کہ تم اپنے کسی مقصد میں کامیاب نہیں ہوگے اور تمہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور پوری توانائی سے تمہارا مقابلہ کیا جائےگا۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یمن تمہارا قبرستان بنے گا اور تمہیں ذلت و رسوائی کے ساتھ علاقہ چھوڑنا پڑےگا۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج، فلسطین کے دفاع اور ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل آمادہ ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.