اربیل میں ڈرون حملہ، صیہونی حکومت کے 3 جاسوس ہلاک

0 250

شمالی عراق میں 3 صیہونی جاسوس ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے اربیل میں صیہونی حکومت کے 8200 جاسوسی یونٹ کے ایک ہیڈ کوارٹر کو ڈرون طیارے سے نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے جاسوس نئے عیسوی سال کا جشن منانے کیلئے عراق کے صوبے صلاح الدین کے تفریحی مقام اربیل میں جمع ہوئے تھے۔ اس ڈرون حملے میں7 صیہونی جاسوسوں میں سے 3 آفیسرہلاک ہو گئے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے الاقصی طوفان جنگ کے آغاز سے ہی عراق اور شام میں امریکی اور صیہونی اڈوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.