پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 15 کروڑ موبائل فونز ہیں۔
ان میں سے 11،10 کروڑ ووٹر ہوں گے، ہم موبائل فون کے ذریعے اپنے ووٹروں تک پہنچیں گے، پولنگ کے دن 80،70 فیصد لوگ نکلیں گے تو دھاندلی نہیں ہو سکے گی۔
مخصوص نشستوں کے لیے بھی ہمیں کوئی نہ کوئی پلان کرنا پڑے گا، مخصوص نشستیں نہ بھی ملیں تو ہم مرکز ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنالیں گے۔