نگران وزیر اعظم کی عالمی اقتصادی فورم کےاجلاس میں اہم ملاقاتیں

0 96

عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شریک نگران وزیراعظم انوارالحق کا کڑ نے مختلف ممالک کے رہنماؤں سمیت کاروباری شخصیات سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری اجلاس کے سائیڈ لائن پر نگران وزیر اعظم کی امریکی صدر کے معاون خصوصی جان کیری، سری لنکا کے صدررانیل وکرما سنگھےاور لبنان کے وزیراعظم نجیت میقاتی سے ملاقاتیں ہوئی۔

نگران وزیر اعظم نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر غذائی اور زرعی مصنوعات بنانے والی کارگل کمپنی (Cargil inc) کے سی ای اوبرائن سائکس سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے زرعی شعبے اور بین الاقوامی سطح پر غذائی تحفظ کے پیش نظر پاکستان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں موجود شاندار کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.