شیخ رشید کو این اے 56 سے الیکشن لڑنے کی اجازت

0 103

لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سابق وزیر شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کیے گئے ہیں، عدالت اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ درست قرار دیا اور شیخ رشید کے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کو خارج کردیا۔

واضح رہےکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ایک مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر گزشتہ روز گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.