بڑے ایونٹس جیتنے کیلئے ٹیم کو وقت دینا پڑیگا، شاہین شاہ آفریدی

0 104

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ اس گراؤنڈ کی تاریخ بتا رہی تھی کہ یہاں ہدف کا تعاقب آسان ہوتا ہے، ٹیم کے مشورے کے بعد ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم نے ثابت کردیا اس کی فارم برقرار ہے، بابر اعظم کے ساتھ دوسرے اینڈ پر کوئی کھڑا ہو تو وہ فنیش کرسکتا ہے۔

بابر کے ساتھ دیر تک کھڑے ہونے والا کوئی کھلاڑی ہونا چاہیے، بابر نے تین میچز میں تین اچھی اننگز کھیلیں، بدقسمتی سے تینوں میچز میں بولنگ یونٹ نے پاور پلے میں اچھا پرفارم نہیں کیا، ہماری بولنگ کولیپس ہو رہی ہے۔

اس ٹیم کو وقت دینا پڑے گا اگر بڑے ایونٹ کو جیتنا ہے، نیوزی لینڈ کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوتا، ایمانداری کی بات ہے سیریز کی تیاری پوری کی تھی۔

تبدیلیاں اس وجہ سے کر رہے ہیں کہ ورلڈ کپ سے قبل بہترین کمبینیشن بنا سکیں، ورلڈ کپ سے قبل بہترین 11 اور بیسٹ 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے۔

صائم ایوب بڑا اسٹار بن سکتا ہے، نوجوانوں کے لیے اس کنڈیشن میں فارم کرنا آسان نہیں ہوتا، اعظم خان ڈومیسٹک کا بہترین کھلاڑی ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے تو فائدہ ہو گا۔

حارث رؤف بہتر بولر ہے، آج ہنری کو بھی پچاس رنز پڑے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں 40 یا 50 رنز پڑ سکتے ہیں، شکست کے بعد ایسی باتیں ہوتی ہیں، جب جیت جاتے ہیں تو کہتے ہیں یہ بہترین بولر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.