پاکستانی کمپنی کا عالمی کمپنی سے خصوصی اقتصادی زونز کے قیام و ترقی کا معاہدہ

0 103

عالمی کمپنی ڈی پی ورلڈ اور پاکستانی کمپنی جے ڈبلیو ہولڈنگ کے درمیان خصوصی اقتصادی زونز کے قیام و ترقی کا معاہدہ طے پاگیا۔

نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہاکہ معاہدےکےتحت خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی پر کام کیا جائےگا، دونوں کمپنیاں جدید ترین لاجسٹک پارکس قائم کریں گی۔

معاہدے سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھےگی، لوگوں کو روزگار ملےگا، اس معاہدے سے ملکی تجارت میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔

نگران وزیر تجارت کے مطابق نگران وزیراعظم کی موجودگی میں ڈیوس میں معاہدے پر دستخط کیےگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.