اسٹیٹ بینک کے مطابق یو اے ای نے دو ارب ڈالرکا قرض ایک سال کے لیے رول اوور کیا ہے،پاکستان کو یہ 2 ارب ڈالر جنوری میں یو اے ای کو ادا کرنا تھے۔
پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی، اس حوالے سے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا تھا۔
ذرائع کے مطابق یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض 23 جنوری تک میچیور ہو رہا تھا،دوسری جانب پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے۔
خیال رہےکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈنےگزشتہ ہفتے پاکستان کے اقتصادی جائزےکی منظوری دی تھی۔