حماس کی القسام بریگیڈ نے مزید 5 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا

0 101

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے غزہ پٹی میں خان یونس کے مشرق میں غاصب اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو راکٹوں سے نشانہ بنا کر 5 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

طولکرم کیمپ کے 30 گھنٹے کے محاصرے کے دوران صہیونی فوجیوں نے طولکرم کے نور شمس کیمپ میں رہنے والے فلسطینی نوجوان محمد فیصل داوس کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے رفح شہر کے شمال مغرب میں آل الحشاش کے علاقے پر حملہ کیا ہے جس میں متعدد فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے البتہ چشم دید گواہوں نے بتایا کہ اس حملے میں کچھ فلسطینی شہید بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کے وسیع حملوں کو سو دن سے زائد ہوچکے ہیں اور شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

ادھر صیہونی حکومت کی ناجائز 75 سالہ زندگی میں استقامتی محاذ کی طرف سے پہلی بار اس نے اتنی شدید ضربیں کھائی ہیں نیز اس غاصب حکومت کو اپنے کسی بھی مقصد میں کوئی کامیابی بھی نہیں ملی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.