غزہ کے عوام کی حمایت اورصیہونی حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے وسیع سے وسیع تر

0 284

فلسطین کے حامیوں نے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پورے ہالینڈ میں اہم ریلوے اسٹیشنوں پر احتجاجی دھرنے دیئے اور غزہ پٹی میں فورا جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت مخالف ان احتجاجی دھرنوں اور مظاہروں میں مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا بچوں اور اسپتالوں پر بمباری بند کرو، فلسطین کے ساتھ انصاف کرو اور جنگ فورا بند کرو،مظاہرین نے ہالینڈ کی حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی بھی ظاہر کی اور اس پر علاقے میں صیہونی حکومت کے اقدامات کی حمایت کا الزام لگایا۔

صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف دنیا کے مختلف علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ حالیہ دنوں میں دسیوں ہزار صیہونی بھی تل ابیب میں مظاہرے کرکے نیتن یاہو کابینہ کے مستعفی ہونے اور قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کرتے رہے ہيں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.