باجوڑ میں فائرنگ سے زخمی پولیو کوآرڈی نیٹر پشاور میں دم توڑ گئے

0 97

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ علاقہ باد سیاہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افرادنے کار پر فائرنگ کردی،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیو کوآرڈی نیٹرڈاکٹر عبدالرحمان اور ایک پولیس اہلکارالیاس زخمی ہوگئے۔

پولیو کوآرڈی نیٹر اور پولیس اہلکارڈیوٹی سے واپس آ رہے تھے،پولیو کوآرڈی نیٹر کو تشویشناک حالت میں بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.