عام انتخابات ،الیکشن کمیشن نے سکیورٹی اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

0 100

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ بیلیٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران پرنٹنگ کارپوریشنز کی سکیورٹی ، بیلیٹ پیپرز کی ریٹرننگ افسران تک ترسیل اور وہاں سے پولنگ اسٹیشنز تک بیلیٹ پیپرز سمیت انتخابی مواد کی ترسیل سکیورٹی اہلکاروں کی ذمہ ادری ہو گی۔

ووٹنگ ،گنتی اور نتائج مرتب ہونے تک تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر سکیورٹی اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن میں قیام امن کی ذمہ داری پریزائیڈنگ افسر کی سربراہی میں سکیورٹی اہلکاروں کی ہو گی۔

سکیورٹی اہلکار انتخابی عمل کے دوران غیر جانبدار رہیں گے اور کسی جماعت یا امیدوار کے حق یا مخالفت میں کام نہیں کریں گے ،سکیورٹی اہلکار کسی ووٹر سے اس کی شناخت کا ثبوت نہیں مانگے گا، کسی ووٹر کا پولنگ اسٹیشن میں داخلہ نہیں روکے گا۔

سکیورٹی اہلکار کسی صورت پولنگ عملہ کے فرائض انجام نہیں دے گا ، کوئی سکیورٹی اہلکار انتخابی مواد اپنی تحویل میں نہیں لےگا۔

پریزائیڈنگ افسر کی ہدایت کے بغیر اہلکار کسی شخص کو پولنگ اسٹیشن سے گرفتار نہیں کر ے گا نہ ہی کسی واقعہ پر از خود کارروائی کر ے گا ، سکیورٹی اہلکار کسی امیدوار، پولنگ ایجنٹ، مبصر یا میڈیا سے بحث نہیں کرے گا۔ پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے الگ ضابطہ اخلاق جاری کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.