ذکا اشرف نے بطور چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی اور ممبربورڈ آف گورنر سے استعفیٰ دیا ،انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کی بہتری کےلیے کام کر رہا تھا، اس طرح ہمارے لیے کام کرناممکن نہیں۔
میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، اب وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ کس کو نامزد کرتے ہیں،چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن گزشتہ سال 5 جولائی کو جاری ہوا تھا جس کی مدت 4 ماہ تھی۔
ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ہوں گے، ان کی نگرانی میں نئے الیکشن ہوں گے۔
بعد ازاں گزشتہ سال نومبر میں نگران وزیراعظم کی طرف سے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ذکا اشرف کو ورلڈکپ تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔